Home / International / امریکی سینیٹردماغی سرطان کاشکار

امریکی سینیٹردماغی سرطان کاشکار

واشنگٹن:امریکی سینیٹر جان مک کین کو دماغی سرطان کامرض لاحق ہواہے۔ان کے دفترکی جانب سے اس بیماری کی تصدیق کردی گئی ہے۔

امریکی ریاست ایریزونا سے تعلق رکھنےوالے جان مک کین کی پچھلے ہفتے بائیں آنکھ کے اوپرجمے خون کوصاف کرنےکےلئے سرجری ہوئی تھی۔ اس کے بعد کئے گئے ٹیسٹس کےبعد انھیں دماغی سرطان کامرض لاحق ہوگیاہے۔

ڈاکٹرزکاکہناہےکہ انھیں گیلوبلاسٹوما نوعیت کا دماغی سرطان ہے جو معمرافرادمیں ہوتاہے۔

اس مرض کےباعث 2009 میں ٹیڈ کینیڈی کا 77 برس کی عمر میں انتقال ہواتھا۔ جان مک کین کے ساتھ یہ سرطان کی پہلی جنگ نہیں ہے۔اس سے قبل بھی نوے اور دوہزار کی دہائی میں ڈاکٹرزنے ان کے جسم سے کئی مہلک ناسور ختم کئے تھے۔

Check Also

جاپان کے وزیراعظم شنزو ایبے نے پارلیمنٹ کو تحلیل کرڈالا

جاپان کے وزیراعظم شنزو ایبے نے پارلیمنٹ کو تحلیل کرڈالا

ٹوکیو:جاپان کے وزیراعظم شنزو ایبے نے پارلیمنٹ کو تحلیل کردیا جس کے بعد ملک میں …

Translate »