Connect with:

"خبر کی دوڑ میں سب سے آگے"

Translate:
Thursday / August 17, 2017 4:43 AM
HomeInternationalامریکیوں نے 6 مسلم ممالک پر ویزا پابندی کی حمایت کر دی

امریکیوں نے 6 مسلم ممالک پر ویزا پابندی کی حمایت کر دی

واشنگٹن: امریکی شہریوں کی اکثریت نے سپریم کورٹ کی جانب سے جاری کردہ نئی گائیڈ لائنز کی بھرپور حمایت کی ہے۔

نئی گائیڈ لائنز میں کہا گیا ہے کہ ایران، لیبیا، شام، صومالیہ ، سوڈان اور یمن کے ان شہریوں کے ویزوں کو انکار کیا جا سکتا ہے جن کے قریبی رشتے دار امریکا میں نہیں ہیں۔ہر دس میں سے چھ امریکی ووٹر چھ مسلم اکثریتی ملکوں کے شہریوں کی اپنے ملک میں آمد پر پابندی کے حق میں ہیں۔

امریکا کی سپریم کورٹ نے چھ مسلم اکثریتی ملکوں کے شہریوں کے امریکا میں داخلے پر پابندی سے متعلق صدر ٹرمپ کے ایکزیکٹو آرڈرکے خلاف کئی وفاقی عدالتوں کے فیصلے کو معطل کرتے ہوئے مشروط پابندی کی اجازت دے دی تھی۔

سپریم کورٹ کے فیصلے کے تحت پابندی کی زد میں آنے والے مسلم اکثریتی ملکوں کے ان شہریوں کو امریکا میں داخل ہونے کی اجازت ہوگی جن کے قریبی رشتے دار یہاں رہتے ہیں۔

رائے عامہ کے ایک جائزے میں ، جس کے نتائج کا اعلان گذشتہ روز کیا گیا، ہر دس میں سے چھ رائے دہندگان پابندی کے حق میں تھے۔جب کہ سروے میں 23 فی صد لوگوں کا کہنا تھا کہ وہ پابندی کی کسی حد تک حمایت کرتے ہیں۔

رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ نتائج میں غلطی کا امکان 2 فی صد ہو سکتا ہے،سپریم کورٹ نے ویزوں پر پابندی کے ایکزیکٹو آرڈر کی اپیل پر اپنے فیصلے کا اعلان 26 جون کو کیا تھا۔

اپنے انتخابات سے ایک سال پہلے ڈونلڈ ٹرمپ نے اپنے ووٹروں سے وعدہ کیا تھا کہ وہ عارضی طور پر امریکا میں مسلمانوں کا داخلہ مکمل بند کر دیں گے۔

Share