Home / International / امریکہ نے درجنوں جدید لڑاکا طیارے ایف35 گراؤنڈ کردئیے

امریکہ نے درجنوں جدید لڑاکا طیارے ایف35 گراؤنڈ کردئیے

واشنگٹن : امریکہ نے درجنوں لڑاکا طیارے ایف تھرٹی فائیو آکسیجن کی عدم فراہمی پر عارضی طور پر گراؤنڈ کردئیے ہیں۔

امریکی ائیر فورس ترجمان کے مطابق جدید لڑاکا طیارے ایف تھرٹی فا ئیو کو گراؤنڈ کرنے کی وجہ پائلٹ کیلئے آکسیجن کی فراہمی کے نظام میں خرابی ہے۔

امریکی فضائیہ کا کہنا ہے کہ خرابی کی مکمل درستگی تک طیاروں کو گراؤنڈ کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے، دو مئی سے ابتک ان جدید طیاروں میں آکسیجن کی عدم فراہمی کے پانچ واقعات رونما ہوچکے ہیں۔

جمعے کے روز ایری زونا کے ایئر بیس سے ان طیاروں کی تربیتی پروازیں طے تھیں، لیکن خرا بی سامنے آنے کے بعد پروازوں کو پیر کے روز تک کے لیے مؤخر کر دیا گیا جبکہ پیر کے روز یہ کہا گیا کہ تربیتی پروگرام پر عمل درآمد تا حکم ثانی معطل کر دیا گیا ہے۔

یہ مہنگے ترین طیارے دشمن کے ریڈار کی نظروں سے پوشیدہ رہنے کی صلاحیت رکھتے ہیں۔

خیال رہے کہ یہ طیارے ابھی تک کسی جنگی میدان میں استعمال نہیں ہوئے۔

Check Also

شمالی کوریا کے صدر نے ٹرمپ کو سٹھیایا ہوا بوڑھا قرار دے دیا

شمالی کوریا کے صدر نے ٹرمپ کو سٹھیایا ہوا بوڑھا قرار دے دیا

شمالی کوریا کے صدر کم جانگ ان نے امریکی صدر ٹرمپ کو سٹھیایا ہوا بوڑھا …

Translate »