Home / Business / امریکا نے پاکستان کی 5 کروڑ ڈالر امداد روک لی

امریکا نے پاکستان کی 5 کروڑ ڈالر امداد روک لی

  • واشنگٹن : امریکی انتظامیہ نے حقانی نیٹ ورک کے خلاف پاکستان کی کارروائیوں پر غیر تسلی بخش ہونے کا الزام لگاتے ہوئے پانچ کروڑ کی امداد روک لی۔

غیر ملکی خبر رساں ایجنسی کے مطابق امریکا نے پاکستان کو مالی سال کیلئے امدادی رقم نہ دینے کا اعلان کیا، امریکا نے حقانی نیٹ ورک کے خلاف مناسب اقدامات کو بنیاد بنا کر پاکستان کو مالی سال 2016-17 کے لئے فوجی امداد کی مد میں مختص رقم کی ادائیگی نہ کرنے کا اعلان کیا ہے۔

غیر ملکی ذرائع نے پینٹاگون کے ترجمان ایڈم اسٹمپ کے حوالے سے بتایا کہ یہ فیصلہ امریکی وزیر دفاع جیمز میٹس کی جانب سے کانگریس کو دی جانے والی وضاحت کے بعد کیا گیا ہے۔

جاری بیان میں انہوں نے کہا ہے کہ پاکستان نے حقانی نیٹ ورک کے خلاف موثر کارروائی نہیں کی۔ ترجمان کے مطابق پاکستان کو فوجی امداد کی مد میں مختص رقم ادا نہیں کی جائے گی کیونکہ اسلام آباد نے 2016 میں حقانی نیٹ ورک کے خلاف نیشنل ڈیفنس اتھورائزیشن ایکٹ کے مطابق کارروائی نہیں کی گئی ہے۔ 

Check Also

پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں کاروبار کے آغاز پر منفی رجحان

پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں کاروبار کے آغاز پر منفی رجحان

پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں کاروبار کے آغاز پر منفی رجحان دیکھا گیا۔ کاروبار کے دوران …

Translate »