Connect with:

"خبر کی دوڑ میں سب سے آگے"

Translate:
Friday / August 18, 2017 4:16 AM
HomeInternationalامریکا نے افغانستان کیلئے نیا سفیر تعینات کردیا

امریکا نے افغانستان کیلئے نیا سفیر تعینات کردیا

امریکا نے افغانستان کیلئے نیا سفیر تعینات کردیا

واشنگٹن : امریکی محکمہ خارجہ کے مطابق جان باس کو افغانستان میں نیا امریکی سفیر نامزد کردیا گیا ہے۔

غیر ملکی خبر رساں ایجنسی کے مطابق امریکی صدرڈونلڈ ٹرمپ نے جان باس کو افغانستان کے لیے نیا امریکی سفیر نامزد کر دیا ہے۔ وائٹ ہاؤس سے جاری بیان کے مطابق افغانستان میں امریکی سفیر کی نامزدگی کیلئے جان باس کے انسداد دہشت گردی کے حوالے سے تجربے کو مدِ نظر رکھا گیا۔

ذرائع کے مطابق جان باس نے گزشتہ ایک دہائی میں امریکی اتحادیوں اور ان کی فوجیوں کے لیے سفارتی حوالے سے عراق، شام اور جنوب مغربی ایشیا میں دہشت گردی کے انسداد اور علاقائی استحکام کی خاطر گراں قدر خدمات انجام دی ہیں۔

واضح رہے کہ نامزد امریکی سفیر جان باس 2014 سے ترکی میں امریکی سفیر کی حیثیت سے خدمات انجام دے رہے ہیں۔

Share

No comments

Sorry, the comment form is closed at this time.