Home / Pakistan / Punjab / امریکا مقبوضہ کشمیر میں بھارتی جارحیت روکنے کیلئے اقدامات کرے

امریکا مقبوضہ کشمیر میں بھارتی جارحیت روکنے کیلئے اقدامات کرے

اسلام آباد : وزیر اعظم نوازشریف نے مقبوضہ کشمیر میں انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں کے حوالے سے امریکہ پر زور دیتے ہوئے کہا ہے کہ امریکا مقبوضہ کشمیر میں بھارتی فوج کی جارحیت کو روکنے کیلئے اقدامات کرے ۔پاکستان بھارت سمیت تمام ہمسایہ ممالک کیساتھ اچھے تعلقات چاہتا ہے اور تعلقات کی بہتری کیلئے پاکستان نے متعدد اقدامات کیے۔

وزیر اعظم نوازشریف سے امریکی سینیٹرز کے وفد نے ملاقات کی جس کی قیادت جان مکین کر رہے تھے ۔ امریکی سینیٹرز کے وفد سے گفتگو کرتے ہوئے وزیر اعظم پاکستان نے کہا کہ خطے میں امن کیلئے پاک امریکہ تعاون تاریخی اہمیت کا حامل ہے۔
ان کا کہنا تھا کہ پاکستان افغانستان میں امن کیلئے ہر ممکن تعاون کو تیار ہے ، خطے میں امن کیلئے پاک امریکہ قریبی تعاون ضروری ہے ۔

Check Also

پنجاب کے دارالحکومت لاہور میں تیزہواؤں کے ساتھ ہونے والی موسلا دھار بارش سے موسم سہانا

پنجاب کے دارالحکومت لاہور میں تیزہواؤں کے ساتھ ہونے والی موسلا دھار بارش سے موسم سہانا

لاہور: پنجاب کے دارالحکومت لاہور میں تیزہواؤں کے ساتھ ہونے والی موسلا دھار بارش سے …

Translate »