Connect with:

"خبر کی دوڑ میں سب سے آگے"

Translate:
Wednesday / August 16, 2017 10:32 PM
Homenewsالزامات کی سیاست سے بھرپور ہفتے کے بعد قومی اسمبلی کا ہنگامہ خیز اجلاس دو روزہ وقفے کے بعد آج ہوگا

الزامات کی سیاست سے بھرپور ہفتے کے بعد قومی اسمبلی کا ہنگامہ خیز اجلاس دو روزہ وقفے کے بعد آج ہوگا

الزامات کی سیاست سے بھرپور ہفتے کے بعد قومی اسمبلی کا ہنگامہ خیز اجلاس دو روزہ وقفے کے بعد آج ہوگا

اسلام آباد: الزامات کی سیاست سے بھرپور ہفتے کے بعد قومی اسمبلی کا ہنگامہ خیز اجلاس دو روزہ وقفے کے بعد آج ہوگا، اجلاس میں تحریک انصاف کی منحرف رکن قومی اسمبلی عائشہ گلالئی بھی شرکت کریں گی۔

اسپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق کی سربراہی میں قومی اسمبلی کا اجلاس آج چار بجے پارلیمنٹ ہاؤس میں ہوگا جس میں جمعہ کے روز پیش کیا جانے والا وقفہ سوالات بھی دوبارہ لیا جائے گا۔
عائشہ گلالئی رواں اجلاس میں پہلی مرتبہ آئیں گی جہاں وہ خواتین کے حقوق کے حوالے سے اہم بیان بھی دیں گی۔ ذرائع کے مطابق اجلاس میں معمول کا ایجنڈا نمٹایا جائے گا، جب کہ اجلاس میں چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان پر سابق رہنما پی ٹی آئی رکن قومی اسمبلی عائشہ گلا لئی کے الزامات کے حوالے سے بھی گفت گو کا امکان ہے۔
توقع ہے کہ اجلاس میں عائشہ گلالئی، عمران خان کے خلاف سنگین الزامات کے بارے میں بھی تبصرہ کیا جائے گا۔
واضح رہے کہ مختلف جانب سے دھمکیاں ملنے کے بعد عائشہ گلالئی کو وزیراعظم شاہد خاقان عباسی کی ہدایت پر پولیس نے مسلح محافظ فراہم کردیئے ہیں۔ وہ قومی اسمبلی کی اخلاقیات کمیٹی کی تشکیل پر قومی اسمبلی، وزیراعظم شاہد خاقان عباسی اور اسپیکر سردار ایاز صادق کا شکریہ بھی ادا کریں گی۔

Share

No comments

Sorry, the comment form is closed at this time.