Connect with:

"خبر کی دوڑ میں سب سے آگے"

Translate:
Thursday / August 17, 2017 12:53 PM
HomeInternationalافغانستان کے شہر ہرات میں دھماکا ـ فائرنگ سے ساٹھ افراد ہلاک، جب کہ متعدد زخمی

افغانستان کے شہر ہرات میں دھماکا ـ فائرنگ سے ساٹھ افراد ہلاک، جب کہ متعدد زخمی

افغانستان کے شہر ہرات میں دھماکا ـ فائرنگ سے ساٹھ افراد ہلاک، جب کہ متعدد زخمی

کابل : افغانستان کے شہر ہرات میں دھماکے اور فائرنگ سے ساٹھ افراد ہلاک، جب کہ متعدد زخمی ہوگئے، حملہ آوروں نے مسجد کو ہدف بنایا۔

افغان میڈیا سروس کے مطابق دہشت گردی کی تازہ واردات کا نشانہ افغانستان کے شہر ہرات کی جوادیہ مسجد بنی۔ عینی شاہدین کے مطابق ادائیگی نماز کے دوران دو افراد مسجد میں داخل ہوئے اور اندھادھند فائرنگ کردی۔
عینی شاہدین کے مطابق فائرنگ کے دوران ہینڈ گرنیڈ بھی پھینکے گئے، جس کے بعد ایک حملہ آور نے خود کو دھماکے سے اُڑا لیا۔ افسوسناک واقعہ میں ساٹھ افراد جان سے گئے، جب کہ متعدد زخمی ہوئے۔
واضح رہے کہ امن و امان کی مخدوش صورت حال کے باعث افغانستان رواں سال سترہ سو شہری مختلف حملوں میں لقمہ اجل بن چکے ہیں۔

Share

No comments

Sorry, the comment form is closed at this time.