Breaking News
Home / Pakistan / افغانستان میں پاکستانی قونصل خانے کے دو اہلکار لاپتہ

افغانستان میں پاکستانی قونصل خانے کے دو اہلکار لاپتہ

جلال آباد: افغانستان میں پاکستانی سفارت خانے کے دو افسر لاپتہ ہو گئے۔دونوں اہلکار جمعہ کو جلال آباد سے پاکستان کے لیے روانہ ہوئے تھے۔

تفصیلات کےمطابق افغان صوبے ننگرہار کے مرکزی شہر جلال آباد سے پاکستانی قونصل خانے کے دو افسران 16 جون کو پاکستان آتے ہوئے لاپتہ ہو گئے۔

ترجمان دفترخارجہ کے مطابق پاکستانی سفارتی اہلکاروں کی بحفاظت بازیابی کےلیےمعاملہ افغان حکام کے ساتھ اٹھایا ہےجس پر افغان حکام نے تین ٹیمیں بھی تشکیل دے دی ہیں۔

ترجمان دفتر خارجہ نفیس ذکریا کا کہنا ہے کہ سفارتی اہلکاروں کی بازیابی کے لیے افغان حکام کے ساتھ مسلسل رابطے میں ہیں اور افغانستان کو حکام کی جلد از جلد بحفاظت بازیابی کے لیے تمام کوششیں بروئے کار لانے کا کہا ہے۔

واضح رہےکہ پاکستانی قونصل خانے کےدونوں اہلکار عید کی چھٹیوں پر پاکستان آرہے تھے۔

Check Also

پاک افغان سرحد پر افغان علاقے سے کی جانے والی فائرنگ سے لیفٹننٹ ارسلام عالم شہید

پاک افغان سرحد پر افغان علاقے سے کی جانے والی فائرنگ سے لیفٹننٹ ارسلام عالم شہید

راول پنڈی/ باڑہ : پاک افغان سرحد پر افغان علاقے سے کی جانے والی فائرنگ …

Translate »