Home / International / افغانستان میں نیٹو قافلے کے قریب خودکش حملے میں اہلکار ہلاک

افغانستان میں نیٹو قافلے کے قریب خودکش حملے میں اہلکار ہلاک

کابل : افغانستان میں نیٹو قافلے کے قریب خودکش حملے میں اہلکار ہلاک ہوگیا۔

غیر ملکی خبر رساں ایجنسی کے مطابق افغانستان کے صوبے کابل کے شہر قرہ باغ میں نیٹو فورسز کے قافلے پر خودکش حملہ ہوا، خبر ایجنسی کے مطابق حملے کے نتیجے میں ایک نیٹو فوجی اہلکار ہلاک، جب کہ 6 زخمی ہوگئے ہیں۔

دھماکے سے متعدد شہریوں کے بھی زخمی ہونے کی اطلاعات ہیں، تاہم نیٹو اعلامیہ کے مطابق نیٹو فورسز افغان نیشنل آرمی کے ساتھ مشترکا مشن پر تھے۔

زخمی اہلکاروں کو فوری طبی امداد کی فراہمی کیلئے امریکی بگرام ایئرفیلڈ کے اسپتال منتقل کردیا گیا ہے جہاں ان کی حالت خطرے سے باہر بتائی جاتی ہے۔

Check Also

جاپان کے وزیراعظم شنزو ایبے نے پارلیمنٹ کو تحلیل کرڈالا

جاپان کے وزیراعظم شنزو ایبے نے پارلیمنٹ کو تحلیل کرڈالا

ٹوکیو:جاپان کے وزیراعظم شنزو ایبے نے پارلیمنٹ کو تحلیل کردیا جس کے بعد ملک میں …

Translate »