Home / Pakistan / افغانستان میں مسئلے کا حل عسکری نہیں ہے، پاکستانی سفیر اعزاز چوہدری

افغانستان میں مسئلے کا حل عسکری نہیں ہے، پاکستانی سفیر اعزاز چوہدری

واشنگٹن:امریکامیں پاکستانی سفیراعزازچوہدری کا کہنا ہے کہ افغانستان میں مسئلے کا حل عسکری نہیں ہے۔ پاکستانی سرزمین تشدد کے لیےاستعمال نہیں ہونےدیں گے۔ دہشتگردی کیخلاف جنگ میں امریکا سمیت عالمی برادری کےساتھ کھڑےہیں۔

واشنگٹن میں پاکستانی سفارتخانے میں منعقد ہونے والی یوم دفاع کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئےاعزازچوہدری کاکہنا تھا کہ دہشتگردی کیخلاف جنگ میں امریکا سمیت عالمی برادری کےساتھ کھڑےہیں۔ پاکستان کی سرزمین دہشتگردی کے لیے استعمال نہیں ہونے دیں گے۔
افغانستان سے متعلق اعزازچوہدری کا کہنا تھا کہ افغانستان کے مسئلے کاحل عسکری نہیں سیاسی ہے، افغانستان کی ناکامیوں کاملبہ پاکستان پرنہیں ڈالاجاسکتا۔ پاک فوج نےدہشتگردوں کیخلاف بھی مؤثرکارروائی کی۔
انہوں نے کہاکہ پاک فوج نےبڑےآپریشن میں حصہ لےکرریاست مخالف عناصرکاصفایاکیا جبکہ پڑوسی ملک کی جارحیت کابھی سامناکیا ہے۔ پاک امریکاتعلقات کی ایک تاریخی اہمیت ہے اوریہ تعلقات مضبوط ہیں، ہم نے ملکر القاعدہ کوشکست دی۔
پاکستانی سفارتخانے میں منعقد ہونے والی یوم دفاع کی تقریب میں امریکاکےسول اورفوجی نمائندوں اورسفارتی کمیونٹی نے بھی شرکت جبکہ دونوں ممالک کے ترانے بھی بجائے گئے۔

Check Also

یوم عاشور پر شہر قائد میں موٹرسائیکل کی ڈبل سواری پر پابندی عائد

یوم عاشور پر شہر قائد میں موٹرسائیکل کی ڈبل سواری پر پابندی عائد

یوم عاشور کے سلسلے میں شہر قائد میں موٹرسائیکل کی ڈبل سواری پر پابندی عائد …

Translate »