Home / Pakistan / افغانستان میں امن وسیکورٹی کی ذمہ داری نہیں لے سکتے، وزیرخارجہ خواجہ آصف

افغانستان میں امن وسیکورٹی کی ذمہ داری نہیں لے سکتے، وزیرخارجہ خواجہ آصف

نیویارک: وزیرخارجہ خواجہ آصف کا کہنا ہے کہ افغانستان میں امن وسیکورٹی کی ذمہ داری نہیں لے سکتے۔

تفصیلات کے مطابق وزیر خارجہ خواجہ آصف نے نیویارک میں ایشیا سوسائٹی سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ محمد نوازشریف نے امن کوششوں کی سیاسی قیمت ادا کی۔
خواجہ آصف نے کہا کہ بھارت افغانستان کے راستے پاکستان میں مداخلت کررہا ہے جبکہ بھارت میں 66 دہشت گرد تنظیمیں ہیں۔
انہوں نے بھارتی وزیراعظم نریندر مودی کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ نریندر مودی اب تک گجرات سے باہر نہیں نکل سکے۔
وزیر خارجہ خواجہ آصف نے کہا کہ افغانستان میں امن وسیکیورٹی کی ذمے داری نہیں لے سکتے۔ انہوں نے کہا کہ امریکہ جنگ کے ذریعے افغانستان میں کامیابی حاصل نہیں کرسکتا۔
خواجہ آصف نے کہا کہ موثربارڈر مینجمنٹ انتہائی ضروری ہے، انہوں نے کہا کہ کئی افغان رہنما مفادات کے لیے کشیدگی جاری رکھنا چاہتے ہیں۔
یاد رہے کہ گزشتہ ہفتے نیویارک میں میڈیا سے گفتگوکرتے ہوئے وزیرخارجہ خواجہ آصف نے کہا تھا کہ امریکہ کوبتادیا کہ طالبان کے محفوظ ٹھکانے افغانستان میں ہیں۔
واضح رہے کہ تین روز قبل اقوام متحدہ میں پاکستان کی مستقل مندوب ملیحہ لودھی نے اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی میں بھارتی وزیرخارجہ کی تقریرکا جواب دیتے ہوئے کہا تھا کہ بھارت جنوبی ایشیا میں دہشت گردی کی ماں ہے۔

 

Check Also

یوم عاشور پر شہر قائد میں موٹرسائیکل کی ڈبل سواری پر پابندی عائد

یوم عاشور پر شہر قائد میں موٹرسائیکل کی ڈبل سواری پر پابندی عائد

یوم عاشور کے سلسلے میں شہر قائد میں موٹرسائیکل کی ڈبل سواری پر پابندی عائد …

Translate »