Home / International / افغانستان، ڈپلومیٹک انکلیومیں دھماکا،50 افراد ہلاک

افغانستان، ڈپلومیٹک انکلیومیں دھماکا،50 افراد ہلاک

کابل : افغان دارالحکومت کابل میں ڈپلومیٹک انکلیو میں دھماکے میں پچاس سے زائد افراد ہلاک جب کہ ستر سے زائد زخمی ہوگئے۔
غیر ملکی خبر رساں ایجنسی اے ایف پی کے مطابق افغان دارالحکومت کابل میں جرمن سفارت خانے کے قریب گاڑی میں بم دھماکے سے 50 افراد ہلاک اور متعدد زخمی ہوگئے۔
کابل پولیس کے ترجمان بشیر مجاہد کا کہنا ہے کہ چونکہ علاقے میں اور بھی کئی غیر ملکی سفارت خانے، دفاتر اور اہم مقامات واقع ہیں لہذا فوری طور پر یہ بتایا مشکل ہے کہ دھماکے کا اصل ٹارگٹ کیا ہے۔

ذرائع کے مطابق دھماکا اتنا شدید تھا کہ پاس واقعہ بھارتی سفارت خانے کی تمام کھڑکیاں ٹوٹ گئیں۔ دھماکے میں ہلاکتوں کے اضافے کا خدشہ بھی ظاہر کیا ہے۔

عینی شاہدین نے بتایا کہ دھماکے کے فوری بعد آسمان پر گہرے سیاہ بادل چھا گئے ۔ دھماکا جس مقام پر کیا گیا وہ کابل کا انتہائی اہم علاقہ ہے اور یہاں غیر ملکی سفارت خانوں کے علاوہ صدارتی محل بھی واقع ہے۔ یہ شہر کا وسطی علاقہ شمار ہوتا ہے۔
ذرائع کے مطابق ابھی تک کسی تنظیم نے دھماکے کی ذمہ داری قبول نہیں کی۔

Check Also

جاپان کے وزیراعظم شنزو ایبے نے پارلیمنٹ کو تحلیل کرڈالا

جاپان کے وزیراعظم شنزو ایبے نے پارلیمنٹ کو تحلیل کرڈالا

ٹوکیو:جاپان کے وزیراعظم شنزو ایبے نے پارلیمنٹ کو تحلیل کردیا جس کے بعد ملک میں …

Translate »