Home / Sports / اسپاٹ فکسنگ؛خالدلطیف انتہائی مشکل میں آسکتےہیں

اسپاٹ فکسنگ؛خالدلطیف انتہائی مشکل میں آسکتےہیں

!اسپاٹ فکسنگ؛خالدلطیف انتہائی مشکل میں آسکتےہیں

اسلام آباد: پاکستان کرکٹ بورڈ نے پی ایس ایل اسپاٹ فکسنگ ٹربیونل سے خالد لطیف کو سخت سزا دینے کی سفارش کردی۔اگر پی سی بی کی سفارش مان لی گئی توبات فوجداری کارروائی تک بھی پہنچ سکتی ہے۔
پی ایس ایل اسپاٹ فکسنگ کیس میں خالد لطیف انتہائی مشکل میں پھنس چکےہیں۔ پی سی بی نے سفارش کی ہےکہ اسپاٹ فکسنگ ٹریبونل ان پر تاحیات پابندی سمیت سخت سزا کا تعین کرے۔ذرائع کے مطابق شرجیل خان کو بھی خالد لطیف اور ناصر جمشید نے بکی سے ملاقات پر اکسایا تھا۔
خالد لطیف اب ٹربیونل کی کارروائی سے جان چھڑانا چاہتے ہیں مگر ذرائع کہتے ہیں کہ اس طرح ان کی جان نہیں چھوٹےگی بلکہ ٹربیونل کی مدد نہ کرنے پر خالد لطیف کی جان پر بن آئیگی کیونکہ ان کےخلاف کارروائی کیلیے ایف آئی اےبھی تیارہے ۔
خالدلطیف کےخلاف کارروائی کےلیے پی سی بی بھی تیارہے۔

Check Also

کرس گیل کی انگلینڈ کے خلاف شیڈول تیسرے ایک روزہ بین الاقوامی کرکٹ میچ میں شرکت مشکوک

کرس گیل کی انگلینڈ کے خلاف شیڈول تیسرے ایک روزہ بین الاقوامی کرکٹ میچ میں شرکت مشکوک

لندن: جارح مزاج ویسٹ انڈین اوپننگ بیٹسمین کرس گیل کی فٹنس مسائل کے باعث انگلینڈ …

Translate »