Breaking News
Home / Business / اسٹیٹ بینک کونئی ذمہ داریاں مل گئیں

اسٹیٹ بینک کونئی ذمہ داریاں مل گئیں

اسلام آباد: اسٹیٹ بینک نےسیکیورٹی پرنٹنگ پریس کی ذمہ داریاں سنبھال لی ہیں۔

اسٹیٹ بینک کے اعلامیے کےمطابق پی ایس پی سی کی ملکیت کیلئےحکومت کو100.149ارب اداکئےگئے۔اعلامیے میں بتایاگیاکہ بینک نوٹوں کی چھپائی براہ راست اسٹیٹ بینک کی نگرانی میں آگئی۔

اعلامیے میں بتایاگیاہےکہ براہ راست چھپائی سےکرنسی نوٹوں کامعیارقائم رکھنےمیں مددملےگی۔ کئی ملکوں میں مرکزی بینکوں کےپاس کرنسی نوٹ چھاپنےکی سہولت ہے۔

اس کےعلاوہ ایگزیکٹوڈائریکٹراسٹیٹ بینک ہارون رشید ملک کمپنی کےمینیجنگ ڈائریکٹرمقررکئےگئےہیں۔

Check Also

اسٹیٹ بینک کی جانب سے روپے کی قدر میں کم ی پر تحقیقاتی رپورٹ وزارت خزانہ کو جمع

اسٹیٹ بینک کی جانب سے روپے کی قدر میں کم ی پر تحقیقاتی رپورٹ وزارت خزانہ کو جمع

کراچی : اسٹیٹ بینک کی جانب سے روپے کی قدر میں کم ی پر تحقیقاتی …

Translate »