Home / Pakistan / Sindh / اسماعیلی برادری آج یومِ امامت منا رہی ہے

اسماعیلی برادری آج یومِ امامت منا رہی ہے

کراچی: اسماعیلی برادری آج دنیا بھر میں یومِ امامت منا رہی ہے‘ اس موقع پر عوام الناس کی بہبود کے لیے کئی ترقیاتی پراجیکٹس کا آغاز کیا جائے گا۔

اسماعیلی مسلمان آغاخان ڈیویلپمنٹ نیٹ ورک کے پارٹنرز کے ساتھ مل کرامن اور ترقی کے لیے ہز ہائنس کی کوششوں کا جشن منارہے ہیں ۔ یہ ایونٹ دنیا بھر کے ۲۵ سے زائد ممالک میں یہ جشن عالمی اسماعیلی برادری، آغا خان ڈیویلپمنٹ نیٹ ورک (AKDN) کے شراکت داروں، حکومت اور فیتھ کمیونٹی (faith community) کے رہنماؤں کو ایک دوسرے کے قریب لائے گا۔ مؤرخہ۱۱ جولائی امن، تکثیریت اور عملی اخلاقیات کے اصولوں پر مبنی شراکتوں کے عالمی عزم کےلیےآغا خان کی جانب سے سنگ میل کی حیثیت رکھنے والے اعلانات کے سال کا آغاز ہے۔

گزشتہ چھ دہائیوں کے دوران آغا خان نے دنیا بھر میں لاکھوں لوگوں کی زندگی کے معیار کو بدلا ہے۔ انہوں نے دنیا کے انتہائی دوردراز اور مسائل کا شکار خطوں میں صحت، تعلیم، ثقافتی بحالی اور معاشی خود مختاری کوشعبوں میں عمدگی ، بہتر حالات زندگی کو متاثر کرنے کےلیے کام کیا ہے

Check Also

کراچی میں 92 فیصد پانی پینے کے قابل نہ ہونے کا انکشاف، پانی میں انسانی فضلہ شامل

کراچی میں 92 فیصد پانی پینے کے قابل نہ ہونے کا انکشاف، پانی میں انسانی فضلہ شامل

کراچی:سندھ ہائی کورٹ میں واٹر کمیشن کیس کی سماعت کے دوران کراچی میں 92 فیصد …

Translate »