Home / Pakistan / اسلام آباد ہائیکورٹ نے پیمرا کو میر شکیل اور جیو کے خلاف کارروائی کرنے کا حکم دے دیا

اسلام آباد ہائیکورٹ نے پیمرا کو میر شکیل اور جیو کے خلاف کارروائی کرنے کا حکم دے دیا

اسلام آباد : اسلام آباد ہائیکورٹ نے پیمرا کو میر شکیل اور جیو کے خلاف کارروائی کرنے کا حکم دے دیا، وکیل نے دلائل میں کہا کہ پیمرا آرڈیننس کی خلاف ورزی پر جیوسزا کا مستحق ہے۔

تفصیلات کے مطابق اسلام آباد ہائیکورٹ میں میر شکیل اور جیو کے خلاف درخواست پر مقدمے کی سماعت جسٹس عامر فاروق نے کی، ہائیکورٹ نے درخواست پر فیصلہ سناتے ہوئے حکم دیا کہ پیمرا میر شکیل الرحمان اور جیو کے خلاف کارروائی کرے۔
پی ٹی آئی رہنما رائس عبدالواحد ایڈووکیٹ کی جانب سے دلائل میں کہا گیا کہ میر شکیل صحافت کے لبادے میں ملک دشمنی پر لگا ہے، جیو نیوز نے متنازع پروگرام کر کے پاکستان کی خودمختاری داؤ پر لگا دی، ملک دشمن پالیسی پر میر شکیل کے خلاف آرٹیکل چھ کی کارروائی اور جیو کی نشریات پر پابندی کا حکم دیا جائے۔
رائس عبدالواحد ایڈووکیٹ کی جانب سے کہا گیا کہ سپریم کورٹ نے میر شکیل کی توہین عدالت کیس میں سرزنش کی لیکن میر شکیل نے پھر ججز کے خلاف توہین آمیز ریمارکس دیئے۔
درخواست گزار وکیل نے کہا کہ جیو نیوز پیمرا آرڈیننس کی خلاف ورزی کرنے پر سزا کا مستحق ہے، اسلام آبادہائیکورٹ نے دلائل کے بعد پیمرا کو حکم دیتے ہوئے کیس نمٹا دیا۔
یاد رہے اس سے قبل اسلام آباد ہائی کورٹ بار میں جنگ اور جیو پر پابندی کےاحکامات جاری کئے تھے، حکم نامے میں کہا گیا میر شکیل نے کشمیر کاز کو نقصان پہنچایا ہ
واضح رہے کہ کچھ روز قبل میر شکیل الرحمن نے عدالت میں پیشی کے موقع پر غلط خبر چلانے پر معافی مانگی تھی اور عدالت سے باہر آکر ججز کو تنقید کا نشانہ بنانے کے ساتھ ساتھ سوشل میڈیا کو بھی گٹر قرار دیا تھا۔

 

Check Also

یوم عاشور پر شہر قائد میں موٹرسائیکل کی ڈبل سواری پر پابندی عائد

یوم عاشور پر شہر قائد میں موٹرسائیکل کی ڈبل سواری پر پابندی عائد

یوم عاشور کے سلسلے میں شہر قائد میں موٹرسائیکل کی ڈبل سواری پر پابندی عائد …

Translate »