Home / International / اسرائیل نے فلسطینی خاتون رکن پارلیمان کو 6 ماہ قید کی سزا سنادی

اسرائیل نے فلسطینی خاتون رکن پارلیمان کو 6 ماہ قید کی سزا سنادی

  مقبوضہ بیت المقدس : اسرائیل کی ایک عدالت نے انسانی حقوق کی کارکن اور خاتون رکن مجلس قانون ساز کیخلاف تعصب کا مظاہرہ کرتے ہوئے مقدمہ چلائے بغیر 6 ماہ قید کی سزا سنادی۔

عرب ٹی وی کے مطابق اسرائیل کی جانب سے انسانی حقوق کے کارکنوں اور اسرائیلی جارحیت کیخلاف آواز اٹھانے والے افراد کو جیلوں میں قید کرنے کو عالمی ادارے غیر قانونی اور غیر انسانی فعل قرار دے رہے ہیں۔

اسرائیلی پولیس نے انسانی حقوق کیلئے کام کرنے والی رکن پارلیمان خالدہ جرار کو چند روز قبل مقبوضہ مغربی کنارے کے علاقے رام اللہ میں ان کے گھر سے حراست میں لیا تھا، گرفتاری کے چند روز بعد اسرائیل کی فوجی عدالت نے انسانی حقوق کو پامال کرتے ہوئے انہیں 6 ماہ جیل کی سزا سنائی ہے۔

واضح رہے کہ انسانی حقوق کی کارکن خالدہ جرار فلسطینی شہریوں کی حمایت اور اسرائیلی جارحیت کی مخالفت کی وجہ سے اس سے قبل بھی متعدد بار قید و بند کی صعوبتیں برداشت کر چکی ہیں۔ ایجنسیز

 

Check Also

جاپان کے وزیراعظم شنزو ایبے نے پارلیمنٹ کو تحلیل کرڈالا

جاپان کے وزیراعظم شنزو ایبے نے پارلیمنٹ کو تحلیل کرڈالا

ٹوکیو:جاپان کے وزیراعظم شنزو ایبے نے پارلیمنٹ کو تحلیل کردیا جس کے بعد ملک میں …

Translate »