Home / International / ارما طوفان سے صدر ٹرمپ کی کیریبیئن میں سمندر کے کنارے پر واقع جائیداد تباہ

ارما طوفان سے صدر ٹرمپ کی کیریبیئن میں سمندر کے کنارے پر واقع جائیداد تباہ

امریکا کے شمالی و جنوبی ممالک کو یکے بعد دیگرے بے تحاشہ نقصان پہنچانے والے 3 طوفانوں نے اس خطے کو تباہ حال کردیا ہے۔

کیریبئین جزائر جو پہلے ہاروی اور پھر ارما طوفان کی تباہ کاریوں کا نشانہ بنے، اس وقت ملبوں کے ڈھیر کی صورت میں تبدیل ہو چکے ہیں۔
ایسے میں یہاں واقع امریکی صدر ٹرمپ کی جائیداد بھی محفوظ نہ رہی اور طوفانوں نے اسے بھی بے تحاشہ نقصان پہنچایا۔
سینٹ مارٹن جزیرے میں سمندر کے بالکل کنارے پر واقع ٹرمپ کی وسیع و عریض جاگیر کی عمارتوں میں دراڑیں پڑ گئیں، جبکہ بعض عمارات کی چھتیں بھی اڑ گئیں۔
مقامی انتظامیہ کے مطابق جزیرے کے مذکورہ حصے کو خاصا نقصان پہنچا ہے تاہم انہوں نے صدر ٹرمپ کی جاگیر کو پہنچنے والے نقصان کی تفصیل بتانے سے گریز کیا۔
مختلف غیر سرکاری ذرائع سے جاری ہونے والی تصاویر کے مطابق جاگیر کے اندر کہیں ایک دیوار بھی گر پڑی ہے جبکہ وہاں موجود تمام سوئمنگ پولز بدبودار پانی سے آلودہ ہوچکے ہیں۔
یہاں واقع تمام درخت بھی جڑ سے اکھڑ کر گر چکے ہیں۔
صدر ٹرمپ کی یہ جاگیر 5 ایکڑ کے وسیع و عریض رقبے پر پھیلی ہوئی ہے جبکہ اس کی قیمت ایک کروڑ 69 لاکھ ڈالرز ہے۔
جزیرے کے حکام کے مطابق حالیہ طوفانوں میں سینٹ مارٹن جزیرے کا 95 فیصد انفرا اسٹرکچر تباہ ہوچکا ہے اور مضبوط ترین عمارتیں بھی محفوظ نہیں رہیں۔

 

Check Also

جاپان کے وزیراعظم شنزو ایبے نے پارلیمنٹ کو تحلیل کرڈالا

جاپان کے وزیراعظم شنزو ایبے نے پارلیمنٹ کو تحلیل کرڈالا

ٹوکیو:جاپان کے وزیراعظم شنزو ایبے نے پارلیمنٹ کو تحلیل کردیا جس کے بعد ملک میں …

Translate »