Home / Entertainment / اداکارہ صباء قمر کے نام خط

اداکارہ صباء قمر کے نام خط

بالی ووڈ انڈسٹری آ ج کل صبا قمر کے گن گاتی نظر آتی ہے، اپنی پہلی ہی فلم سے بولی ووڈ انڈسٹری میں اپنا سکہ جمانے والی پاکستانی اداکارہ صبا قمر نے فلم ہندی میڈیم میں پورے انڈیا کو کہنے پر مجبور کر دیا کہ وہ خوبصورت ہونے کے ساتھ ساتھ ایک بے مثال اداکارہ بھی ہے۔

تاہم پاک بھارت کشیدگی کے باعث صباء قمر اپنی فلم کی پروموشن کے لیے بھی بھارت نہیں جا رہی جس کی وجہ بھارتی صحافیوں کی پریشانی بڑھ گئی ہے۔ ایک بھارتی صحافی فریدون شہریار نے صباء سے انٹرویو لینے کا موقع کھودیا جس کے بعد اس نے پاکستانی اداکارہ کے نام کھلا خط لکھ دیا ۔
بھارتی صحافی نے اپنے خط میں کہا کہ میں پاکستانی اداکارہ کے ساتھ ایک انٹرویو کرنے کے لئے کوشش کر رہا ہوں لیکن میری کوشش رائیگاں جا رہی ہیں۔
ان دنوں یہاں پاکستانی فنکاروں کے بارے میں بات کرنا بھی برا سمجھا جارہا ہے لیکن میں کسی کی پروا نہیں کرتا چاہیئے مجھے کوئی کچھ بھی کہے میں فن کی قدر کرتا ہوں ، ’جن کا کام اہل سیاست ہے تو وہی سمجھیں، اپنا پیغام تو محبت ہے جہاں تک پہنچے ‘۔
تاہم ، مجھے ہقین نہیں ہے لیکن اگر اس خط کے ذریعے میں صباء قمر سے انٹرویو لے سکا تو ان سے یہ چند سوالات کروں گا ۔

Check Also

بالی وڈ اداکار امیتابھ بچن اور ان کی بہو ایشوریا پر پاناما پیپرز کا کیس عائدکیس

بالی وڈ اداکار امیتابھ بچن اور ان کی بہو ایشوریا پر پاناما پیپرز کا کیس عائدکیس

ممبئی: پاناما پیپرز معاملے میں بالی وڈ اداکار امیتابھ بچن اور ان کی بہو ایشوریا …

Translate »