Breaking News
Home / Entertainment / اداکارہ جینفر لارنس کے نجی طیارے کی ہنگامی لینڈنگ ، بڑا حادثہ ٹل گیا

اداکارہ جینفر لارنس کے نجی طیارے کی ہنگامی لینڈنگ ، بڑا حادثہ ٹل گیا

لاس اینجلس: آسکر ایوارڈ یافتہ ہالی ووڈ اداکارہ جنیفر لارنس کے نجی طیارے کے انجن فیل ہوگئے تاہم ہنگامی لینڈنگ سے اداکارہ محفوظ رہیں۔

تفصیلات کے مطابق ہالی ووڈ اداکارہ جنیفر لارنس اپنے نجی طیارے میں سفر کر رہی تھیں کہ اچانک اس کے دونوں انجن فیل ہو گئے۔ صورتحال کے پیش نظر طیارے کی ایمرجنسی لینڈنگ کروائی گئی تاہم اس دوران جینفر محفوظ رہیں۔
واقعہ گزشتہ روز امریکی ریاست کنٹکی کے شہر لوئس ویل میں پیش آیا ۔ 26سالہ اداکارہ جسے ہی اپنے خاندان سے ملاقات کے بعد واپس روانہ ہوئیں تو اچانک جہاز کے دونوں انجن فیل ہو گئے۔ انجنوں کے فیل ہونے کے وقت جنیفر لارنس کا طیارہ 31 ہزار فٹ کی بلندی پر محو پرواز تھا تاہم اس موقع پر پائلٹ نے کمال مہارت کا مظاہرہ کرتے ہوئےطیارے کو بحفاظت اتار لیا۔

Check Also

سنجے دت نے بھارت کو بچوں اور خواتین کے لیے غیر محفوظ ملک قرار دے دیا

سنجے دت نے بھارت کو بچوں اور خواتین کے لیے غیر محفوظ ملک قرار دے دیا

ممبئی: بالی وڈ کے سپر اسٹار سنجے دت نے بھارت کو بچوں اور خواتین کے …

Translate »