Home / Pakistan / اب ڈکٹیٹر کو بھی احتساب کے عمل سے گزارا جائے، سینیٹر آصف کرمانی

اب ڈکٹیٹر کو بھی احتساب کے عمل سے گزارا جائے، سینیٹر آصف کرمانی

مسلم لیگ ن کے سینیٹر آصف کرمانی کا کہنا ہے کہ سیاستدان عدالتوں کا سامنا کرتے ہیں اور اب ڈکٹیٹر کو بھی احتساب کے عمل سے گزارا جائے۔

اسلام آباد میں میڈیا سے بات کرتے ہوئے آصف کرمانی کا کہنا تھا کہ قوم جانتی ہے ڈکٹیٹر بھاگ جاتے ہیں اور سیاستدان عدالتوں کا سامنا کرتے ہیں، مفرور آمروں کو واپس لانا چاہیے اور عدالتوں میں پیش کرنا چاہیے۔
سینیٹر آصف کرمانی نے کہا کہ احتساب عدالت کو آگاہ کیا ہے کہ بیگم کلثوم نواز علیل ہیں اور ان کے بچے تیمارداری کے لئے لندن میں موجود ہیں۔
مسلم لیگ ن کے رہنما نے کہا کہ احتساب عدالت میں پیشی کے بعد سابق وزیراعظم نواز شریف پنجاب ہاؤس پہنچ چکے ہیں جہاں وہ مختلف لوگوں سے ملاقاتیں کریں گے جس کی وجہ سے ان کی آج سہ پہر ایک بجے ہونے والی پریس کانفرنس اب تین بجے ہوگی

Check Also

یوم عاشور پر شہر قائد میں موٹرسائیکل کی ڈبل سواری پر پابندی عائد

یوم عاشور پر شہر قائد میں موٹرسائیکل کی ڈبل سواری پر پابندی عائد

یوم عاشور کے سلسلے میں شہر قائد میں موٹرسائیکل کی ڈبل سواری پر پابندی عائد …

Translate »