Connect with:

"خبر کی دوڑ میں سب سے آگے"

Translate:
Monday / August 21, 2017 3:21 PM
Homenewsآپریشن خیبر فور میں 13دہشت گرد ہلاک ، سپاہی عبدالجبارشہید

آپریشن خیبر فور میں 13دہشت گرد ہلاک ، سپاہی عبدالجبارشہید

آپریشن خیبر فور میں 13دہشت گرد ہلاک ، سپاہی عبدالجبارشہید

راولپنڈی : خیبر ایجنسی میں دہشت گردوں کے خلاف آپریشن خیبر4 کامیابی سے جاری ہے، جس میں تیرہ دہشت گرد ہلاک اور چھ زخمی ہوئے جبکہ ایک سپاہی نے جام شہادت نوش کیا۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ آئی ایس پی آر کے مطابق خیبر ایجنسی کی وادی راجگال میں آپریشن خیبر فور کے دوران فضائیہ،آرمی ایویشن، آرٹلری کی مدد سے دہشت گردوں کے کئی ٹھکانےتباہ کر دیئے، جس کے نتیجے میں 13 دہشت گرد ہلاک اور 6 زخمی ہوگئے۔

آپریشن کے دوران دہشتگردوں سے فائرنگ کے تبادلے میں سپاہی عبدالجبار شہید ہوگیا۔

آئی ایس پی آر کے مطابق اسپیشل سروسزگروپ کی مدد سے کارروائیاں کی گئی اور 90 مربع کلومیٹر کا دہشت گردوں سےکلیئرکرالیا جبکہ آرمی کے انجینئرزبارودی سرنگیں تلف کرنے میں مصروف ہے۔

 

Share

No comments

Sorry, the comment form is closed at this time.