Connect with:

"خبر کی دوڑ میں سب سے آگے"

Translate:
Monday / August 21, 2017 3:29 PM
HomePakistanآرمی چیف کا ہیوی انڈسٹریز ٹیکسیلا کا دورہ، دفاعی منصوبوں پر بریفنگ

آرمی چیف کا ہیوی انڈسٹریز ٹیکسیلا کا دورہ، دفاعی منصوبوں پر بریفنگ

آرمی چیف کا ہیوی انڈسٹریز ٹیکسیلا کا دورہ

اسلام آباد : آرمی چیف نے ہیوی انڈسٹریز ٹیکسیلا کا دورہ کیا، جہاں انہیں دفاعی پیداوار کے جاری اور مجوزہ منصوبوں پر بریفنگ دی گئی، جنرل قمر جاوید باجوہ کا کہنا تھا کہ دفاعی صلاحیتوں پر کوئی سمجھوتہ نہیں کیا جائیگا۔

آئی ایس پی آر کی جانب سے جاری اعلامیے کے مطابق آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے ہیوی انڈسٹریز ٹیکسیلا کا دورہ کیا اور دفاعی صلاحیت اور متعلقہ منصوبوں کا مشاہرہ کیا، جہاں انہیں دفاعی پیداوار کے جاری اور مستقبل کے منصوبوں پر بریفنگ دی، انہوں نے منصوبوں کی جلد تکمیل کی ہدایت کی۔

آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے اس موقع پر کہا کہ دفاعی صلاحیتوں پر کوئی سمجھوتہ نہیں کیا جائیگا، دفاعی منصوبوں کی بروقت تکمیل کی بھرپور حمایت جاری رہے گی، ایچ آئی ٹی نے دفاعی شعبے میں تاریخی کردار کیا۔

سربراہ پاک فوج نے ایچ آئی ٹی میں معیاری دفاعی پیداوار کو سراہا اور ادارے کی کارکردگی پر اظہار اطمینان کیا۔

Share

No comments

Sorry, the comment form is closed at this time.